مگس بانی ایک مفید مشغلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش ہے، شہد کی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے، ماہرین زراعت
ہفتہ 30 مئی 2015 15:06
فیصل آباد ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا ہے کہ مگس بانی ایک مفید مشغلہ اور منافع بخش ذریعہ معاش بھی ہے لہٰذا شہد کی مکھیاں پال کر نہ صرف ذاتی بلکہ قومی آمدنی میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں چار اقسام کی ہوتی ہیں جن میں ڈومنا، چھوٹی، پہاڑی اور یورپی مکھی شامل ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیوں کی سب سے کارآمدپیداوار شہد ہے جو مقوی غذا ہونے کے علاوہ بے شمار بیماریوں کیلئے مفید و جراثیم کش بھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کے علاوہ یہ مکھیاں خالص موم پیدا کرتی ہیں جو بے شمار مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھی کا جمع کردہ سریش جراثیم کش ادویات میں استعمال ہوتا ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھی کا ڈنگ انسانی جسم میں ریح کے درد اور جوڑوں کی سوجن کا مؤثر ترین علاج ہے اور سب سے بڑھ کر یہ ہمارے پھل دار درختوں ، مختلف فصلوں، سبزیوں،پھلوں میں عمل زیرگی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ شہد کی مکھیاں پھل دار درختوں ، پودوں، زرعی فصلوں ، سبزیات ، آرائشی پودوں، بیلوں،خود رو جھاڑیوں سے رس چوس کر شہد بناتی ہیں۔ انہوں نے بتا یا کہ شہد کی مکھیاں پالنے کیلئے ماہرین حشریات سے بھی معاونت حاصل کی جاسکتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.