سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات شروع

ہفتہ 30 مئی 2015 16:09

سرگودھا ۔30 مئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی تعطیلات شروع ہوگئیں ۔ہفتہ کے روز ہی مختلف سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

اب تمام تعلیمی ادارے 15 اگست کو دوبارہ کھلیں گے، تاہم 14 اگست 2015ء کوجشن آزادی کے موقع پر تمام سرکاری سکولوں کو مختلف تقریبات کیلئے کھولا جائیگا۔ اس سلسلہ میں تمام تعلیمی اداروں اور متعلقہ اضلاع کے ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرز تعلیم کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ 14 اگست کے موقع پر تعلیمی اداروں میں اساتذہ اور طلباء کی حاضری کو یقینی بنائیں۔