Live Updates

دبئی کے تاریخ ساز جلسے نے آزاد کشمیر کی آئندہ سیاست کا آئندہ دکھا دیا، بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن کی شرکت پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار ہے، بیرسٹر سلطان چودھری

ہفتہ 30 مئی 2015 16:38

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج دبئی کے تاریخ ساز جلسے نے آزاد کشمیر کی آئندہ سیاست کا آئینہ دکھا دیا ہے اور جسطرح آج یہاں دبئی میں جلسہ عام میں اتنی بڑی تعداد میں شریک ہو کر کشمیری تارکین وطن نے پی ٹی آئی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے ثابت ہو گیاہے کہ پی ٹی آئی اب آزاد کشمیر کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی قوت بن چکی ہے۔

یہ سال انتخابات کا سال ہے اورجلد ہی پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں حکومت بنا کرعمران خان کے ویژن کے مطابق نئے آزاد کشمیر کی بنیاد رکھے گی اورآزاد کشمیر کے عوام کو تعلیم اور بنیادی سہولتیں فراہم کی جائیں گے اور عوامی مسائل کو حل کیا جائے گا جبکہ اسی طرح مسئلہ کشمیر کو جارحانہ انداز میں عالمی سطح پر اٹھایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بیرون ممالک میں مقیم تارکین وطن کو ووٹ کا حق دیا جائے تاکہ وہ ملکی سیاست میں اپنا براہ راست کردار ادا کر سکیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں دبئی میں ایک بہت بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے ظفر عباسی، سردار ندیم آزاد، سردار ماجد شریف،سردار سعید، سابق امیدوار اسمبلی سماہنی چوہدری محمد رزاق،رؤف مغل، ضیاء گورسی، ڈاکٹر عنصر ابدالی، ناظم گجر، خان آف منگ کی صاحبزادی راحیلہ خان، چوہدری جبار، چوہدری ضمیر، چوہدری اصغر پونا اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات