منگلاڈیم پاکستان زرعی، معاشی اور بجلی کی پیداوارکا بڑامنصوبہ ہے ،حفاظت واپڈاسمیت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے،عابد علی

ہفتہ 30 مئی 2015 16:45

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء) منگلاڈیم ریزنگ پراجیکٹ کے تحت 1242 لیول تک منگلاجھیل میں پانی بھرنے کے بعد خالق آباد منگلاڈیم کنارے ،سڑک اور واٹرسپلائی کو پہنچنے والے نقصانات سے پیداشدہ صورتحال کاجائزہ لینے، واپڈا کی طرف سے شروع کیے گئے متاثرہ ڈیم کنارے سڑک کی مرمت اورمیرپوربائی پاس روڈ کو پہنچنے والے نقصانات کے ازالہ کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری عابد علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں ایڈیشنل فیڈرل سیکرٹری واٹراینڈ پاورحسن ناصرجامی، کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان، کمشنر امور منگلاڈیم چوہدری محمدطیب، ڈائریکٹرجنرل منگلاڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری ذوالفقاراعظم، ڈی آئی جی ڈاکٹرخالد محمود چوہان، چیفانجینئر واپڈافضل کریم، جنرل منیجر واپڈامنگلاغلام سرورمیمن، چیئرمین فلڈ کمیشن ارشدعلی ، واپڈاکے ٹیکنیکل مشیران اظہارالحق، عبدالخالق خان، نیسپاک کے جنرل منیجر عبدالسلام، ریذیڈنٹ انجینئر واپڈا مظہر احمد، جنرل منیجر ہائیڈرل اپریشن واپڈا سید بشیراحمد، ممبرارسا مظہرعلی شاہ، پراجیکٹ ڈائریکٹرمنگلا امیربخش حمایتی، سابق کمشنر امورمنگلاڈیم ومسٹ یونیورسٹی کے انجینئر چوہدری امیرافضل، چیف انجینئر سردار محمد اسحاق، چیف انجینئرسید ذوالفقارشاہ، پی ڈی رٹھوعہ ہریام برج شیخ ارشد، انجینئرمحمود ممتاز راٹھورکے علاوہ واپڈا، منگلاڈیم، ایم ڈی ایچ اے، ہائی وے، بلڈنگ، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سمیت دیگرمحکموں کے ماہرین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرکمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری محمدطیب ، کمشنرمیرپورڈویژن راجہ امجدپرویز علی خان اور مسٹ یونیورسٹی کے انجینئر وسابق کمشنرامورمنگلاڈیم چوہدری امیرافضل نے ڈیم متاثرہ سائٹ کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ نیسپاک کی طرف سے جی ایم عبدالسلام اور واپڈا کے اعلیٰ افسران نے بریفنگ دیں۔کمشنرامورمنگلا ڈیم چوہدری محمدطیب نے خالق آباد ڈیم کنارے ، سڑک ، نیوسٹی کے سیکٹر ڈی اور ای میں ترقیاتی انفراسٹرکچر مہیاکیے جانے ، نیوسٹی میں بعض سرکاری عمارات کی عدم تکمیل، بائی پاس روڈکے متاثرہ ہونے اور دیگربنائے جانے والے ڈائیک کے نقصانات کے سلسلہ میں تفصیلی بریفنگ دی۔

آزادکشمیرکے چیف سیکرٹری عابد علی نے کہاہے کہ منگلاڈیم پاکستان زرعی، معاشی اور بجلی کی پیداوارکا بڑامنصوبہ ہے۔ منگلاڈیم کی حفاظت واپڈاسمیت ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :