حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے کیلئے بجٹ سے پہلے منی بجٹ لانے کی تیاریاں کر رہی ہے ،اس کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کی جائے گی ،کسانوں کو کھاد اور بیج پر سبسٹڈی دینے کی بجائے حکومت انکا استحصال کر رہی ہے

مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی کاحلقہ این اے 108میں ضمنی الیکشن بارے ورکرز کنونشن سے خطاب

ہفتہ 30 مئی 2015 19:25

حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے کیلئے بجٹ سے پہلے منی بجٹ لانے کی تیاریاں ..

منڈی بہاؤالدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 مئی۔2015ء ) مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ حکومت تیل کی قیمتیں بڑھانے کیلئے بجٹ سے پہلے منی بجٹلانے کی تیاریاں کر رہی ہے جس کی ہر پلیٹ فارم پر مخالفت کی جائے گی ،کسانوں کو کھاد اور بیج پر سبسٹڈی دینے کی بجائے حکومت انکا استحصال کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز منڈی بہاؤالدین میں حلقہ این اے 108میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ورکرز کنونشن سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ہسپتالوں میں مفت ادویات ،سکولوں میں مفت کتابیں ملتی تھی مگر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے چلتے ہوئے سکولوں کو بند کر دیا ،آج ملک میں ہر طرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار رانا ثناء اﷲ کو پھر سے وزیر قانون کا عہدہ دے دیا گیا ہے تاکہ وہ جو لوگ بچ گئے تھے انکو بھی ختم کر سکیں ،سانحہ ڈسکہ بھی حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبو ت ہے جس کی وجہ آج وہ محکمہ جس نے کبھی چھٹی تک نہیں کی وہ آج سراپا احتجاج ہے ،پنجاب حکومت نے سستی روٹی ،پیلی ٹیکس ،نیلی ٹیکسی ،آشیانہ ہاؤسنگ سکیم جیسی فلاپ سکیمیں شروع کر کے عوام کو اربوں ر وپیہ برباد کیا ،لاہور بننے والی جنگلا بس کا منڈی بہاؤالدین یا دیگر شہروں کے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ،نوجوانوں کے پاس نوکریاں نہ ہونے کی وجہ سے خو د کشیوں میں دوگنا اضافہ ہو چکا ہے ہمارے دور میں منارٹیز کو ووٹ دینے کا حق دیا گیا جبکہ ہمارے ہی دور میں منارٹیز کو بستیوں اور انکی جائیدادوں کے مالکانہ حقوق دئیے گئے مگر اس حکومت نے انہیں ذلیل کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8جون کو اپنے ملک کی خوشحالی اور بچوں کے روشن مستقبل کی خاطر سائیکل پر مہر لگا کر ہمارے امیدوار کو کامیاب کروائیں ۔

متعلقہ عنوان :