محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں سٹینو گرافرز ‘سیکشن کلرکان کی آسامیوں کیخلاف ضلع باغ کے انٹرویونہ نہ ہو سکے

اتوار 31 مئی 2015 12:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء)محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن میں سٹینو گرافرز ‘سیکشن کلرکان کی آسامیوں کیخلاف ضلع باغ کے انٹرویونہ نہ ہو سکے۔ امیدواروں اور ان کے والدین میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی۔ شیر باغ کہلانے والے وزیر صحت اپنے چہیتوں کو نوازنے کیلئے سرگرم ‘سیکرٹری سروسز نے سفارش ماننے سے انکار کردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی مشتہر آسامیوں پر ماسوائے باغ دیگر تمام اضلاع کے ٹیسٹ انٹر ویو ز مکمل ہو چکے ہیں۔ جبکہ سردار قمرالزمان نے اپنے چہیتوں کو بھرتی کنے کیلئے باغ کی آسامیوں پر انٹرویو ملتوی کرادیئے ہیں۔ یہ انٹریوملتوی ہونے کے باعث امیدواران اور ان کے اہل خانہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ امیدواروں نے صدر ‘وزیر اعظم ‘چیف سیکرٹری ‘اعلیٰ عدلیہ اور جی او سی مری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوٹس لے کر جلد انٹرویو کا انعقاد کرائیں اور میرٹ کو پامال ہونے سے بچایا جائے۔