مظفرآباد‘سابق ایڈمنسٹریٹرپٹہکہ کے مظالم کا شکار خاتون داد رسی کیلئے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی

اتوار 31 مئی 2015 12:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء)سابق ایڈمنسٹریٹرپٹہکہ کے مظالم کا شکار خاتون داد رسی کیلئے صحافیوں کے پاس پہنچ گئی۔زمین ہتھیالی ‘میرے خاوند کو نوکری سے فارغ کرادیا۔ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے ۔ نوبت فاقوں تک آ پہنچی ہے۔صدر آزادکشمیر‘وزیراعظم ‘چیف جسٹس سپریم کورٹ ‘چیف جسٹس ہائیکورٹ ‘ چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس سے انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ ۔

خود سوزی کی دھمکی دیدی۔چوکیدار محکمہ مال تحصیل پٹہکہ عبدالقدیر اعوان کی اہلیہ نے صحافیوں کو بتایا کہ سابق ایڈمنسٹریٹرپٹہکہ سلیم اعوان نے میرے خاوند کو بے بنیاد الزامات لگوا کر پہلے نوکری سے فارغ کروایا اور پھر بحالی کے نام پر رشوت کے طور پر زمین لے لی اب ہماری زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے گھر میں فسادبرپا کر دیا ۔ سگے بھائیوں کو ایک دوسرے کا دشمن بنادیا ہے۔

میرے خاوند کو 2012ء میں بے بنیاد الزامات لگا کر نوکری سے فارغ کرایا۔اور اس کی جگہ رشوت لے کر ایک اور شخص کو بھرتی کرا دیا۔ہم نے عدالت میں کیس کیا جس پر عدالت نے 2014ء میں ہمارے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے تاریخ برطرفی سے بحالی اور جملہ واجبات کی ادائیگی کا حکم صادر کیا۔عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہو ئے سابق ایڈمنسٹریٹرپٹہکہ نے نوکری پر بحال نہیں ہونے دیا۔

وہ توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔سابق ایڈمنسٹریٹرپٹہکہ نے بحالی کے نام پر زمیں ہتھیائی۔بعدازاں جرگہ میں سلیم اعوان نے اقرار کیا کہ زمین کی قیمت 6لاکھ روپے ادا کروں گا۔اب وہ مکرگیاہے۔زمین کے مطالبہ پر ہمیں دھکمیا ں دی جارہی ہیں۔ہمارا کوئی پرسان حال نہیں ہے۔میرے خاوند نے قرض لے کر دکلاء کی فیس اور دیگر اخراجات کئے۔لاکھوں کے مقروض ہیں۔

عدالتی فیصلہ کے باوجود میرے خاوند کو بحال نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔انہوں نے صدر آزادکشمیر‘وزیراعظم ‘چیف جسٹس سپریم کورٹ ‘چیف جسٹس ہائیکورٹ ‘ چیف سیکرٹری اورآئی جی پولیس سے مطالبہ کیا کہ انھیں انصاف اور تحفظ فراہم کریں ۔انہوں نے دھمکی دی کہ اگر ہمیں انصاف نہ ملاتو وزیراعظم ہاؤس کے سامنے پورا خاندان خود کشی کرلے گا۔جس کی ذمہ دار ی سابق ایڈمنسٹریٹرپر ہوگی۔