پٹہکہ میں3جون کو سونامی آئے گا۔گلی گلی ‘محلے محلے‘ڈگرڈگر‘نگرنگر سونامی کا چرچا

اتوار 31 مئی 2015 12:12

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پٹہکہ میں3جون کو سونامی آئے گا۔گلی گلی ‘محلے محلے‘ڈگرڈگر‘نگرنگر سونامی کا چرچا۔ 3جون کوہونیوالے تحر یک انصاف آزادکشمیر کے جلسہ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔جلسہ میں بیرسٹر سلطان سمیت مرکزی قائدین شرکت کرینگے۔جلسہ کے میزبان تحر یک انصاف آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء امتیاز اعوان کا مختلف علاقوں کا دورہ ‘امتیاز اعوان نے کارکنوں اور عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ3جون کا جلسہ کوٹلہ کی آئند ہ کی سیاسی راہ کا تعین کریگا۔

عوام کی بڑی تعداد جلسہ میں شرکت کرے گی۔ دیگرجماعتوں کے سینکڑوں رہنما ء اورکارکنان تحریک انصاف میں شامل ہونگے۔ سونامی آرہا ہے۔ جس کو روکنا کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

کوٹلہ کے عوام کا ہر دور میں استحصال کیا گیا۔انشاء اللہ عمران خان اور بیرسڑ سلطان کی قیادت میں یہاں تبدیلی لائینگے۔لوگوں کی محرومیوں کا ازالہ کرینگے۔لوگوں کو تھانہ کلچر سے نجات دلائینگے ۔

حلقہ کے عوام قائدین کی جھلک دیکھنے کو بے تاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر آزادکشمیر میں حکومت قائم کریگی۔ کشمیریوں نے سب کو آزما لیا لیکن سوائے مایوسی کے انھیں کچھ نہیں ملا۔ لوگ جوق درجوق سونامی کاحصہ بن رہے ہیں۔اب وہ وقت دور نہیں جب آزاد خطہ کے لوگ بھی اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہونگے۔

متعلقہ عنوان :