بھارت، گرمی کی شدت سے ہلاک افراد کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی، شہریوں نے تالابوں کا رخ کر لیا

اتوار 31 مئی 2015 15:25

بھارت، گرمی کی شدت سے ہلاک افراد کی تعداد 2200 سے تجاوز کر گئی، شہریوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء ) بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک افراد کی تعداد 2200 سے تجاوزکرگئی ، شہریوں نے گرمی سے بچنے کے لیے تالابوں کا رخ کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکنڈ،پالا ماؤ ، آندھرا پردیش اور تلنگانا سمیت بھارت کی مختلف ریاستیں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

(جاری ہے)

سن اسٹروک کی وجہ سے اڑیسہ میں 17 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ گجرات میں7 جبکہ دہلی میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔ جھاڑکنڈ میں درجہ حرارت47ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گرمی سے سب سے زیادہ متاثر ریاستیں آندھرا پردیش اور تلنگانا ہیں۔ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے شہری تالابوں میں نہانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید کچھ روز تک گرمی کی لہر جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :