Live Updates

انٹراء کشمیر ڈائیلاگ کے لئے عالمی برادری کو قدم آگے بڑھانا چاہیے، بیرسٹر سلطان

خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نے ایک با پھر ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں پھیلتی جا رہی، پریس کانفرنس سے خطاب

اتوار 31 مئی 2015 15:57

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ نے اس وقت ثالثی کی پیشکش کی ہے اسی طرح امریکہ سمیت دیگرممالک بھی جنوبی ایشیاء میں قیام امن کے متلاشی ہیں اگرچہ وہ پاک بھارت کے درمیان بات چیت کی حمایت کررہے ہیں لیکن جب تک مسئلہ کشمیر کے اصل اور اہم فریق اس میں شامل نہیں ہو نگے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکے گی۔

لہذا انٹراء کشمیر ڈائیلاگ کے لئے عالمی برادری کو قدم آگے بڑھانا چاہیے۔ اس سلسلے میں جرمنی ناروے اور یورپی یونین کوششیں کررہے ہیں تاہم اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات کو بھی اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے کیونکہ متحددہ عرب امارات کے پاکستان اور بھارت سے بھی اچھے تعلقات ہیں اسلئے میں متحدہ عرب امارات سے کہوں گا کہ وہ بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار ادا کریں اور امہ کو بھی کھل کر کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

اسی طرح بیرون ملک کشمیریوں کو بھی ووٹ کا حق ملنا چاہیے تاکہ وہ بھی ملکی معاملات سے منسلک رہ سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج انھوں نے یہاں دبئی میں ایک مقامی ہوٹل میں انٹرنیشنل، قومی ، اور مقامی میڈیا کی ایک پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں یہاں دبئی میں مقیم کشمیریوں کا بے حد شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنہوں نے گزشتہ روز ایک بہت بڑا اور تاریخ ساز جلسہ منعقد کرکے عمران خان کی قیادت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

دبئی ہمیشہ سے آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں کا آئینہ دار رہا ہے اور یہاں پر اتنا بڑا عوام کا جم غفیر اکھٹا ہونا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ یہاں پر مقیم کشمیری پی ٹی آئی کو آئندہ اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں نے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی نئی تحریک کے تناظر میں یہ بہتر سمجھا کہ میں مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھاؤں اور بھارت کی ریشہ دوانیوں اور مظالم کوبے نقاب کروں اور بین الاقوامی ضمیر کو جھنجوڑ کر رکھ دوں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کو آزاد کشمیر میں منظم کرنے کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر حکومت کی کرپشن ، لوٹ مار ، ریاستی تشخص کی پامالی پر عوام کو آگاہ کرونگا کیونکہ اس وقت آزاد کشمیر میں کرپشن ایک بڑا ناسور بن چکا ہے ہم حکومت میں آکر اسے جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کامیابی نے ایک با پھر ثابت کر دیا ہے کہ پی ٹی آئی کی جڑیں عوام میں پھیلتی جا رہی ہیں جبکہ باقی پارٹیاں سکڑتی جا رہی ہیں۔

پیپلز پارٹی کا ان بلدیاتی انتخابات میں آٹھویں نمبر پر آنا اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ پیپلز پارٹی اب قصہ پارینہ بن چکی ہے اور اس کا آزاد کشمیر میں بھی وہی حشر ہو گا جیسا کہ باقی صوبوں میں ہوا ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اس وقت میری تمام تر کوششیں پارٹی کو منظم کرنے پر لگی ہوئی ہیں۔ہم عمران خان کے ویژن کے مطابق آئندہ الیکشن میں نوجوانوں اور نئے چہروں کو ٹکٹ دیں گے اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں کسی پارٹی سے اتحاد نہیں کرے گی کیونکہ پی ٹی آئی کا جو نعرہ ہے اس پر باقی کوئی اورپارٹی پورا نہیں اترتی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات