اٹک ، پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کا مقتول کے اہل خانہ سے راضی نامہ

سزائے موت ٹل گئی ۔راضی نامے میں ایم این اے اعجاز جاکھرانی اور سردار سلیم کا اہم کردار ۔ مقتول محمد مشتاق کو 2003 میں معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا تھا۔

اتوار 31 مئی 2015 15:58

اٹک ، پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کا مقتول کے اہل خانہ سے راضی نامہ

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) 13برسوں کی جدوجہد کے بعد سابق وفاقی وزیر سردار سلیم حیدر خان کی کاوشوں سے پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کا مقتول کے اہل خانہ سے راضی نامہ ہو گیا ۔سزائے موت ٹل گئی ۔راضی نامے میں سندھ سے ایم این اے اعجاز جاکھرانی نے اہم کردار ادا کیا ۔حضرو کے رہائشی محمد مشتاق ولد عبدالرزاق جو پاک فوج میں ملازم اور سیاچن گلیشئر میں تعینات تھا 2003میں اپنے ساتھی سندھ کے رہائشی محمد اسرار کو معمولی جھگڑے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول محمد اسرار جو جیکب آباد سندھ کا رہائشی تھا سردار سلیم حیدر خان سابقہ وزیر نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے اعجاز جاکھرانی کے توسط سے مقتول کے اہل خانہ سے رابطہ کر کے ان کو صلح کے لئے راضی کیا تو مقتول کے اہل خانہ نے پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کو فی سبیل اللہ معاف کر دیا فریقین نے صلح نامہ سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا ہے ڈسٹرکٹ جیل اٹک میں مجرم کے ڈیتھ وارنٹ جاری ہو چکے ہیں تاہم راضی نامہ کی اطلاع پر حضرو میں پھانسی کی سزا پانے والے محمد مشتاق کے اہل خانہ اور اہل علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اہل علاقہ نے سابق وفاقی وزیر مملکت برائے دفاع سردار سلیم حیدر خان اور ایم این اے اعجاز جاکھرانی کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے موت کی سزا کے منتظر محمد مشتاق کی سزائے موت ٹل گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :