بلاو ل پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طور پر احتساب شروع کریں کارکن بھی اپنے فیصلے کا واضح اعلان کر دینگے‘ صفدر عباسی
پیپلز پارٹی ورکرز ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کارکنوں کو انکی شناخت دینا ہے ‘ مرکزی صدر کی سردار حر بخاری سے ٹیلیفونک گفتگو
اتوار 31 مئی 2015 16:35
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی ورکرز کے مرکزی صدر ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا ہے کہ بلاو ل بھٹو پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طور پر احتساب شروع کریں نظریاتی کارکن بھی اپنے فیصلے کا واضح اعلان کر دیں گے ، پیپلز پارٹی کسی کی ذاتی جاگیر نہیں کہ جسے چاہا پارٹی سے نکال دیا جائے اور جسے چاہا واپس بلا لیا جائے ، پیپلز پارٹی ورکرز صرف ایک پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد کارکنوں کو انکی شناخت دینا ہے ،13جون کو لیاقت باغ راولپنڈی میں بینظیر بھٹو شہید کی سالگرہ کی شاندار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے رہنما سردار حر بخاری سے ٹیلیفونک رابطے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سردار حر بخاری نے بتایا کہ لاہور ڈویژن سے بھی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بی بی شہید کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کے لئے راولپنڈی پہنچے گی ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر صفدر عباسی نے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان سمیت پورے ملک کی جماعت تھی لیکن آج اسے غلط پالیسیوں کی وجہ سے سندھ کے چند شہروں تک محدود کر دیا گیا ہے۔
نام نہاد قیادت کے غلط فیصلوں کیو جہ سے نظریاتی کارکن آج اپنی شناخت تلاش کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف صرف مفادات کی جنگ لڑی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا نظریاتی کارکن اپنی جان تو دے سکتا ہے لیکن بھٹو شہید اور بی بی شہید کے مشن سے راہ فرار اختیار نہیں کر سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو پارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کا عملی طو رپر احتساب شروع کرنے کا اعلان کریں انہیں نظریاتی کارکنوں کے فیصلے سے بھی آگاہی ہو جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.