پولیس افسران اور اہلکار تیسرے ون ڈے میچ کے خیریت سے اختتام کی دعائیں کرتے رہے

اتوار 31 مئی 2015 16:36

پولیس افسران اور اہلکار تیسرے ون ڈے میچ کے خیریت سے اختتام کی دعائیں ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 مئی۔2015ء) پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی طرف سے پاکستان اور زمبابوے کے مابین تیسرے اور آخری ون ڈے میچ کیلئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ کی سکیورٹی کیلئے ہزاروں کی تعداد میں تعینات افسران اور اہلکاران کوئی نا خوشگوار واقعہ رونما نہ ہونے اور آخری میچ کے خیریت سے اختتام پذیر ہونے کی دعائیں کرتے رہے ۔سکیورٹی پر تعینات بعض اہلکاران تسبیح بھی کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :