مزدوروں کےقتل میں بھارت کےملوث ہونےکےشواہد ہیں، خواجہ آصف

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 23:51

مزدوروں کےقتل میں بھارت کےملوث ہونےکےشواہد ہیں، خواجہ آصف

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مستونگ واقعہ اور مزدوروں کےقتل میں بھارت کےملوث ہونےکےشواہد ہیں، بلوچستان اورفاٹامیں “را” اوربھارت کےملوث ہونےکےثبوت موجودہیں، بھارت چاہتاہےکہ پاک چین منصوبہ اوردہشتگردی کیخلاف جنگ ناکام ہوجائے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کی معاشی ترقی نہیں چاہتا، بھارت سمجھوتہ ایکسپریس پر بات نہیں کرتا، ممبئی حملے کی بات کرتا ہے، بھارت کے ہر صوبے میں علیحدگی کی تحریک موجود ہے، سیکیورٹی فورسزہرقسم کی دھمکی کابھرپورجواب دینےکی صلاحیت رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :