کوہاٹ: جنرل کونسلر کےگھرپر فائرنگ،3 افراد جاں بحق،7 زخمی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 31 مئی 2015 23:51

کوہاٹ: جنرل کونسلر کےگھرپر فائرنگ،3 افراد جاں بحق،7 زخمی

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31مئی۔2015ء) کوہاٹ میں جنرل کونسلر کےگھرپر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ کوہاٹ کے علاقے سیاب میں پیش آیا جہاں جنرل کونسلر کےگھرپرنامعلوم افرادنے فائرنگ کردی۔

(جاری ہے)

واقعے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کامیابی کی خوشی میں جنرل کونسلرکےگھرپر لوگ مبارکباد دینے آرہےتھے اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ عنوان :