آکسفرڈ یونیورسٹیکی800 سالہ تاریخ میں وائس چانسلرکیلئے پہلی بارخاتون نامزد

منگل 2 جون 2015 13:06

آکسفرڈ یونیورسٹیکی800 سالہ تاریخ میں وائس چانسلرکیلئے پہلی بارخاتون ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء)برطانیہ کی آکسفرڈ یونیورسٹی کی800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو وائس چانسلر کے عہدے کیلئے نامزد کردیا گیا۔عالمی میڈیا کے مطابق لوئیز رچرڈسن کو یونیورسٹی کی نئی وائس چانسلر کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس وقت سینٹ انڈریوز یونیورسٹی کی انچارج ہیں اور انہوں نے ماضی میں ہارورڈ یونیورسٹی میں بھی ایک اعلیٰ عہدے پر کام کیا ہے۔ اگر انہیں رسمی طور پر آکسفرڈ یونیورسٹی کی 272ویں وائس چانسلر بنا دیا گیا تو 8سو سال میں پہلی بارمرد کے بجائے ایک خاتون وائس چانسلر کے فرائض سنبھالیں گی۔