سرسوں و کینولا کی نئی اقسام سے درآمدی بیج کی شرح صرف 31کروڑ روپے رہ گئی،ماہرین
منگل 2 جون 2015 14:03
فیصل آباد ۔2 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ماہرین زراعت نے کہا ہے کہسرسوں اور کینولا کی نئی اقسام کی تیاری سے 134 کروڑ روپے کے درآمدی بیج کی شرح کم ہو کر صرف 31کروڑ روپے رہ گئی ہے جبکہ نئی اقسام کی کاشت سے پاکستان دنیابھر میں کینو پیداکرنے والا تیسرا ، کپاس کا چوتھا ، گندم کا پانچواں ، کماد کا آٹھواں اور دھان پیداکرنے والا 13واں بڑاملک بن گیاہے نیز رواں سال پنجاب سے گندم کی 19.5 ملین ٹن ریکارڈ پیداوار بھی حاصل ہوئی ہے جن میں ایوب ریسرچ کی دریافت کردہ اقسام کا بھی بڑا عمل دخل ہے ۔
ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ گندم کے سالانہ پیداواری مقابلہ میں ایوب ریسرچ کی تیار کردہ گندم کی قسم سحر 2006 کی کاشت سے 98.78من فی ایکڑ پیداوار حاصل کی جو ایک ریکارڈ ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایاکہ اس وقت ایوب ریسرچ میں 950کے قریب زرعی سائنسدان زرعی تحقیقی کام سر انجام دے رہے ہیں جن میں سے 150سے زائد پی ایچ ڈی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آبادی بڑھنے کی وجہ سے فی کس کاشتہ رقبہ میں کمی واقع ہوئی ہے لیکن ادارہ کی زیادہ پیداوار دینے والی اقسام کی وجہ سے غذائی اجناس کی فی کس دستیابی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے غذائی اجناس لیبارٹری اور بائیوٹیکنالوجی ریسرچ لیبارٹری کی کارکردگی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہائیڈل پاور کے ذریعے 60ہزار میگاواٹ پن بجلی پیدا کرنے کے مواقع موجود ہیں اورموجودہ حکومت نے پن بجلی کے متعدد منصوبوں پر عملی کام شروع کردیا ہے نیزنئے ڈیمز کی تعمیر سے سمندر میں ضائع ہونے والے پانی کوزیر استعمال لاکرمزید 21ملین ایکڑ رقبہ زیر کاشت لایا جاسکتا ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
-
فیصل آباد میں مرغی کے گوشت کو پرلگ گئے مرغی کے گوشت کی قیمتیں آسمان کوجا پہنچیں
-
چینی کی قیمت اضافے سے 150روپے فی کلو تک پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.