ہارون آباد ، متعدد نجی سکولوں نے حکومتی احکامات کے باوجودتین ماہ کی فیس یکمشت وصول کر لی

منگل 2 جون 2015 16:05

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) ہارون آباد میں متعدد نجی سکولوں نے حکومت کے واضح احکامات کے باوجود گرمیوں کی چھٹیاں نہ کرنے کے ساتھ ساتھ تین ماہ کی فیس بھی یکمشت وصول کر لی ،والدین سراپا احتجاج ۔

(جاری ہے)

حکومت پنجاب کے واضح احکامات کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے تحصیل ہارون آباد کے متعدد پرائیویٹ سکولوں نے تاحال بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں نہیں دیں جس کے باعث کئی بچے جھلسا دینے والی گرمی سے بیمار پڑ گئے ہیں اور گر می کی شدت کی وجہ سے دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔دوسری جانب معلوم ہوا کہ کئی سکولوں نے والدین سے تین ماہ یک مشت فیس بھی وصول کرلی ہے جس پر والدین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔