سابق سپیکر اسمبلی و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر کا یونین کونسل باڑیاں کا طوفانی دورہ سینکڑوں کانفرنسی اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان نے موروثی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر شاہ غلام قادر کے ہاتھ پر بیعت کر لی

منگل 2 جون 2015 16:43

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) سابق سپیکر اسمبلی و سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) شاہ غلام قادر کا یونین کونسل باڑیاں کا طوفانی دورہ سینکڑوں کانفرنسی اور پیپلز پارٹی کے دیرینہ کارکنان نے موروثی جماعتوں کو خیر آباد کہہ کر شاہ غلام قادر کے ہاتھ پر بیعت کر لی اور مکمل تعاون کا یقین دلایا شاہ غلام قادر کے ساتھ تحصیل سیکرٹری جنرل عادل اعوان ،یوسی صدر محمد یعقوب اعوان ، ،امولیت اختیار کرنے والوں میں محمد نصیر اعوان ،محمد نسیم ،محمد بشیر اعوان ،زلفقار حسین ،محمد حسین ، خواجہ عبدالمالک ،سرفراز اعوان ،محمد حسین اعوان ،قاری عبدالرشید ،عامر اعوان ،محمد اسحاق بلوچ، چوہدری محمد مشتاق ،محمد یعقوب ،چوہدری نذیر ، بشیر چوہدری ،چوہدری اسحاق محمد اکرم ،صادق اعوان ،شاہنواز اعوان محمد خورشید بشر اعوان ،خرم نواز ،نسیم بھٹی ،الطاف بھٹی ،یاسین اعوان ،غلام مرتضیٰ ،فیاض اعوان امتیاز اعوان ،محمد ارشد ،ممتاز احمد ،چوہدری شمس الدین ،محمد یونس ،عبدالرحمان محمد رفیق نمبردار الف دین شامل ہیں نئے شامل ہونے والوں کو شاہ غلام قادر نے مبارک باد دی اس موقع پر نئے شامل ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے نیلم ویلی میں بغض،تعصب اور اقرباء پروری کی فضاء کو قائم کیے رکھا ہے اور ہر ایک کی آواز کو دبانے کی کوشش کی ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو بے روز گار دیکھ کر افسوس ہورہا ہے نیلم ویلی کے حکمرانوں نے میرٹ کا قتل عام کرتے ہوئے میٹرک ڈی گریڈ والے کو ایم اے پاس کی جگہ تعینات کیا اور ایم اے پاس والوں کو نذر انداز کر کے ووٹوں اور جیالوں کو خوش رکھا وہ وقت دور نہیں کے تمام محرومیوں کا ازالہ ہو گا ،ہر ایک کو میرٹ کی بنیاد پر ایڈجسٹ کیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت پر کیچڑ اچھالنے کا کوئی فائدہ نہیں وفاق نے آزاد کشمیر کے حکمرانوں عیاشی کرنے کے لیے فنڈز نہیں دیئے تھے مگر انہوں نے قومی خزانے کو زاتی جاگیر سمجھتے ہوئے فضول کاموں میں خرچ کیا اور اب ماتم کر رہے ہیں ،تعلیم صحت اور بنیادی سہولیات سے عوام کو دور رکھنا نا انصافی ہے جس کا جلد ازالہ کیا جائے گا اور نئے آنے والوں کو مبارک باد پیش کرتے ہیں