اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے سے ٹخنہ متاثر ہو سکتا ہے۔ امریکی ماہرین

منگل 2 جون 2015 21:01

اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے سے ٹخنہ متاثر ہو سکتا ہے۔ امریکی ماہرین

لاس اینجلس ۔ 02 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) امریکی ماہرین نے کہا کہ اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے سے ٹخنہ متاثر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ماہرین کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق جو لوگ معمول میں اونچی ایڑھی والی جوتی پہنتے ہیں، ان کا ٹخنہ بری طرح متاثر ہوتا ہے، اونچی ایڑھی والی جوتی پہننے کی روزانہ عادت سے ٹخنہ زخمی ہوسکتا ہے تاہم ماہرین کے مطابق جو خواتین باقاعدگی سے اونچی ایڑھی والی جوتی پہنتی ہیں انہیں ٹخنہ مضبوط کرنے والی ورزشیں کرنی چاہئیں تا کہ اس سے پیداشدہ مسائل سے بچا جا سکے۔