نیب بلوچستان کے زیر ِ اہتمام اسکولوں اور کالجوں میں انجمان ِ کردار سازی کے قیام کے سلسلے میں ایک روزہ آگاہی نشست کا اہتمام

منگل 2 جون 2015 22:41

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) قومی احتساب بیورو بلوچستان کے زیر ِ اہتمام اسکولوں اور کالجوں میں انجمان ِ کردار سازی کے قیام کے سلسلے میں ’’بد عنوانی کے خلاف طلباؤ طالبات کی کردار سازی، ذہن سازی اور مستقبل کے چیلنجز‘‘ کے عنوان سے گورنمنٹ گرلز کالج کوئٹہ کینٹ میں ایک روزہ آگاہی نشست کا اہتمام کیا گیا۔ڈائریکٹر اے این پی نیب بلوچستان سید محمد عامر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ تمغہ امتیاز اور ممبرمرکزی رویت ہلال کمیٹی ڈاکٹر قاری عبدالرشید کو خصوصی طور پر طالبات کی قرآن و سنت کی روشنی میں بد عنوانی کے خلاف لیکچر کیلئے مدعو کیا گیا۔

پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج پروفیسر ڈاکٹر شگفتہ اقبال اور بڑی تعداد میں طالبات بھی اس موقع پر موجود تھیں، ڈاکٹر قاری عبد الرشید نے اپنے لیکچر کے دوران طلباء و طالبات کو ملک کا مستقبل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم ان بچوں کی اچھے خطوط پر تربیت کر کے ہی اپنا کل محفوظ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں پنپنے والی تمام برائیوں کی جڑ بد عنوانی اور اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ معاشرے میں بگاڑ اْس وقت آتا ہے جب افراد کے دل سے احساس زیاں جاتا رہے۔ڈاکٹر قاری عبد الرشید نے طالبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ وہ اپنے والدین کو اس بات پر قائل کریں کہ وہ خاندانی خواہشات کے حصول کے لئے کبھی بھی غلط راستے کا چناؤ نہ کریں۔ڈائریکٹر قومی احتساب بیورو بلوچستان سید محمدعامرنے کالج انتظامیہ کے تعاون کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں کا تعاون ملک سے کرپشن کے مکمل خاتمے میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔

ڈائر یکٹر نیب نے کہا کہ طالبات کو خصو صی تربیت کی ضرورت ہے کیونکہ انھوں نے نہ صرف ایک خاندان کی تربیت کرنی ہے بلکہ اس ایک فیملی نے پوری ایک نسل میں تبدیل ہونا ہے انہوں نے کہا اگرہم نے انہیں اچھی تربیت دی تو پوری نسل بہترین ہو گی انہوں نے طالبات کی تقریب میں بھر پور شرکت اور دلچسپی کے جذبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب ملک سے بد عنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے گا، انھوں نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خلاف جنگ میں تمام مکاتب فکر کو اپنے ساتھ شامل کر نے کا عزم رکھتا ہے اور تعلیمی ؂درسگاہوں میں شعور و آگاہی کے پروگرام بھی اسکی ایک کڑی ہے۔اس موقع پر پرنسپل گرلز کالج ڈاکٹر شگفتہ اقبال نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :