پشتونخواملی عوامی پارٹی کی شیر محمد خروٹی پر تشدد کی شدید مذمت

جیل چیف امجدکیخلاف فی الفور قانونی کارروائی کی جائے،مطالبہ

منگل 2 جون 2015 23:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے جاری کردہ بیان میں پارٹی افغانیہ خروٹ آباد کے علاقائی معاون سیکرٹری شیر محمد خروٹی پر تشدد کی شدید مذمت کی گئی ہے اورمطالبہ کیا گیا ہے کہ جیل چیف امجدکیخلاف فی الفور قانونی کارروائی کی جائے ۔

(جاری ہے)

بیان میں ہدہ جیل کے چیف امجد کی جانب سے پارٹی کارکن شیر محمد خروٹی پر تشد د کو غیر قانونی و غیر اخلاقی عمل قرار دیا گیا ہے ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ قانوناً کسی کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قیدیوں پر کسی قسم کی تشدد کرے اور نہ ان سے غیر قانونی طور پر جبراً کوئی کام لیا جاسکتا ہے ۔ بنیادی انسانی حقوق کے تحت قیدیوں کو تمام انسانوں کے برابر حقوق حاصل ہے ۔ لہٰذا جیل کے ذمہ دار حکام اس ناروا اقدام کا نوٹس لیکر جیل چیف امجد کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائیں