کوئٹہ ، شاہوانی اور رخشانی اقوام کے درمیان ایک سال سے جاری خونی تنازعے کا تصفیہ ہو گیا
منگل 2 جون 2015 23:02
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 جون۔2015ء) کوئٹہ میں شاہوانی اور رخشانی اقوام کے درمیان ایک سال سے جاری خونی تنازعے کا تصفیہ ہو گیا۔تصادم میں دونوں طرف سے دس سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ تصفیے کے سلسلے میں شاہوانی قبائل کے عمائدین 28 مئی کو قبائلی رسم و رواج کے مطابق میڑھ لیکر رخشانی قبائل کے پاس گئے ۔بزرگ عمائدین کی مداخلت سے رخشانی قبائل نے میڑھ کو قبول کیا اور شاہوانی قبائل کو معاف کر دیا ۔
تصفیے کے بعد دونوں قبائل کے افراد شیر و شکر ہوگئے۔ تصفیے میں میر خدائے دوست شاہوانی ، مفتی عبدلاجبار شاہوانی، میر حبیب اللہ شاہوانی ، ، ٹکری نصیر احمد شاہوانی ، میر شریف شاہوانی ، حاجی سلطان محمد خلجی، حاجی میراز خان خلجی، حاجی برآت خان خلجی، حاجی فتح خان خلجی، حاجی شاہ محمد اچکزئی، جنت علی نورزئی، حاجی رشید نورزئی، حاجی رشید رخشانی نے اہم کردار ادا کیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.