ہارورڈ یونیورسٹی کو وال سٹریٹ کے نمایاں سرمایہ کار سے 40کروڑ ڈالرز کی صورت میں تاریخ کا سب سے بڑا تحفہ مل گیا

جمعرات 4 جون 2015 12:16

بوسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) ہارورڈ یونیورسٹی کو وال سٹریٹ کے ایک نمایاں سرمایہ کار سے 40کروڑ ڈالرز کی صورت میں اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تحفہ ملا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ہارورڈ نے بتایا کہ جان پالسن سے ملنے والے اس فنڈ سے ٹیکنالوجی دنیا میں کرشمے کرنے والے انجینئرنگ اور اپلائیڈ سائنسز سکول کی معاونت کی جائے گی۔

(جاری ہے)

حکام نے بتایا کہ سائنس سکول کا نام تبدیل کر کے ’ہارورڈ جان اے پالسن سکول آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسنزکر دیا جائے گا۔

1980 میں ہارورڈ بزنس سکول سے گریجویشن کرنے والے پالسن انوسٹمنٹ مینجمنٹ فرم پالسن اینڈ کو کے بانی اور صدر ہیں۔انہوں نے 1994 میں بیس لاکھ ڈالرز سے کمپنی شروع کی تھی اور اب ان کے پاس 19 ارب ڈالرز ہیں۔ہارورڈ کو ملنے والا یہ تحفہ 2013 میں فنڈز جمع کرنے کیلئے شروع ہونے والی ایک مہم کا حصہ ہے۔