پیف پارٹنر سکولوں کے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 4 جون 2015 15:53

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بے وسیلہ بچوں کی میٹرک تک مفت تعلیم کے منصوبے فاؤنڈیشن ایسسٹڈ سکول پروگرام میں تو سیع کے نویں مرحلے میں پارٹنر شپ کر نے والے سکول مالکان کے لیے تربیتی پروگراموں کے انعقاد کا سلسلہ شروع کر دیا ہے اس سلسلے میں الحمرا آرٹس کونسل میں پہلا ضلعی رابطہ اجلاس منعقد ہوا جس میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں منتخب ہونے والے سکول پارٹنرز نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سکول مالکان کو پیف سٹاف نے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پر مبنی اس مفید منصوبے کے مختلف خدو خال سے آگاہ کیا ۔