حریت رہنما ؤں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو گھروں میں نظربند کردیا گیا، گھرووں کے باہر پولیس اہلکار تعینات

جمعرات 4 جون 2015 16:19

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 جون۔2015ء) مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤں شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان کو گھروں میں نظربند کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان کے گھروں کے باہر پولیس اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے جنہوں نے حریت رہنماؤں کو بتایا کہ انہیں گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہے ۔

ادھر حریت رہنماؤں کی جماعتوں کے ترجمانوں نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان بغیر کسی وجہ سے گھر میں نظربند کردیا گیاہے۔ ڈی ایف پی کے ترجمان نے بتایا کہ شبیر احمد شاہ نے آج ایک عوامی اجتماع سے خطاب کیلئے سوپور ٹاؤن جانا تھا ۔یاد رہے کہ بھارتی پولیس نے بزرگ حریت رہنماء سید علی گیلانی 8اپریل سے مسلسل گھر میں نظربندکر رکھا ہے ۔

متعلقہ عنوان :