دبئی کے علاقے ڈیرہ میں پولیس کی کاروائی، ایک پاکستانی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 4 جون 2015 22:02

دبئی کے علاقے ڈیرہ میں پولیس کی کاروائی، ایک پاکستانی دہشت گرد کو حراست ..

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) دبئی کے علاقے ڈیرہ میں پولیس کی جانب سےکاروائی کرتے ہوئے ایک پاکستانی دہشت گرد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر اماراتی پولیس کی جانب سے ڈیرہ کے علاقے میں بروق کاروائی کرتے ہوئے کراچی سے تعلق رکھنے والے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والے دہشت گرد کا نام کاشف بتایا جارہا ہے۔ ملزم کاشف پر قتل کی 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ اماراتی حکام نے دہشت گرد کی گرفتاری کی اطلاع پاکستانی سفارت خانے کو دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :