مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں: کپتان پاکستان ہاکی ٹیم محمد عمران

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 00:15

مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں: کپتان پاکستان ہاکی ٹیم ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 4 جون 2015 ء) پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کا کہنا ہے ہے کہ کچھ جرائم پیشہ افراد کی جانب سے انہیں اور ان کے اہل خانہ کو حراساں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ان کے محلے میں کچھ جرائم پیشہ افراد نے رہائش اختیار کرلی ہے جو منشیات کے دھندے سے منسلق ہیں، ان افراد کو ان کی حرکتوں سے منع کرنے پر وہ ان کے اور اہلہ خانہ کی دسمنی پر اتر آئے ہیں۔

گزشتہ دنوں جب بیرون ملک کے دورے پر تھے تو اس دوران ان جرائم پیشہ افراد کی جانب سے اہل خانہ کو مسلسل حراساں کیا گیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ محمد عمران خان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وہ پولیس کو باقائدہ اطلاع دے چکے ہیں تاہم پولیس نے ان کی شکایات کے ازالے کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا ہے۔

مجھے اور میرے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جارہی ہیں: کپتان پاکستان ہاکی ٹیم ..

متعلقہ عنوان :