زیر زمین سخت تہہ کو کچھ عرصہ بعد توڑ کر فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے، ماہرین زراعت

جمعہ 5 جون 2015 14:37

سلانوالی ۔5 جون(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء)ماہرین زراعت نے بتایا ہے کہ زرعی زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے زیرزمین سخت تہ کو کچھ عرصہ بعد توڑا جا ئے تو فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے عام طورپر کا شت کا ر زمین کی تیاری کیلئے ایک ہی قسم کا حل کلٹیویٹر سالہاسال سے استعمال کرتے ہیں جوصرف 4سے پانچ انچ گہرائی تک چلتا ہے جس سے زمین کے نیچے سخت تہ بن جاتی ہے جس کی وجہ سے فصل کی جڑوں کو مطلوبہ خورا ک نہیں پہنچ پاتی اور پیداوار میں کمی واقع ہوجاتی ہے ایک یہ دوسال کے عرصہ کے بعد چیز ل ہل چلا کر تہ کو توڑاجائے تو اس سے فصلوں کی معیاری پیداوار حاصل ہوتی ہے کیونکہ ا س سے زیاد ہ گہرائی تک ہل چلتا ہے اور اسی وجہ سے فصلوں کی جڑوں کو مطلوبہ خوراک بھی پہنچنا یقینی ہوتی ہے ۔