بھارت ہمارے سمندر سے تیل نکالنے سے باز رہے وگرنہ مسائل پیدا ہو ں گے، چین کی بھارت کو تنبیہہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 5 جون 2015 15:03

بھارت ہمارے سمندر سے تیل نکالنے سے باز رہے وگرنہ مسائل پیدا ہو ں گے، ..

بینجنگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 جون 2015 ء) : چین نے بھارت کو تنبیہہ کی ہے کہ بھارت ہمارے سمندر سے تیل نکالنے سے باز رہے وگرنہ مسائل پیدا ہوں گے. تفصیلات کے مطابق چینی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے امور سے متعلق ڈیجی ہانگ ژولن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت کی چینی سمندر سے تیل نکالنے کی کوششوں سے اس کے اپنے لیے مسائل پیدا ہوں گے، انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر سے گزرنے والی پاک چین راہداری کی مخالفت سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ اس منصوبے کے تحت تو لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع ہوں گے، ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ جانتے ہیں کہ کچھ بھارتی سیاستدان ایسے ہیں جو پاک چین اقتصادی راہداری کی صرف مخالفت ہی کر رہے ہیں.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاک چین تعلقات پر کسی کو کوئی شک نہیں ہونا چاہئیے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو خراب کرنے کی کوئی بھی کوشش کامیاب نہیں ہو پائے گی. اور پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو ہر حال میں مکمل کیا جائے گا کیونکہ اس سے نہ صرف پاکستان بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا جس کے تحت عوام کو بہتر روزگار کے مواقع ملیں گے. ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور چین چاہتا ہے کہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہو .

انہوں نے بتایا کہ جنوبی چینی سمندر عالمی جہاز رانی کا ایک بڑا لیکن متنازع راستہ ہے کیونکہ اس پر ویتنام ، فلپائین اور برونائی اپنی ملکیت کا دعویٰ دائر کرتے ہیں چین اور بھارت کے مابین لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے مسئلہ کے حل کرنے کی بھارت کی جانب سے دائر درخواست کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ چین یہاں ضابطہ اخلاق لاگو کر کے امن قائم کرنے کے حق میں ہے انہوں نے کہا کہ چین نے اپنی طرف امن قائم کر دیا ہے اور یہ صورتحال بر قرار ہی رکھی جائے گی .

متعلقہ عنوان :