مظفر آباد‘ انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شامل طلبہ سے نگران ہاتھ کر گیا

جمعہ 5 جون 2015 16:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں شامل طلبہ سے نگران ہاتھ کر گیا امیدواروں سے لیئے گئے لاکھوں روپے مالیت کے موبائل فون واپس کرنے سے انکار کر دیا طلبہ سراپا احتجاج ،ہاتھ کی صفائی دکھانے والے نگران کو ملازمت سے معطل کر کے گرفتار کرنے اور طلبہ موبائل برآمد کروانے کا مطالبہ ،انٹرمیڈیٹ کے جاریہ امتحانات میں علی اکبر اعوان ہائی سکول اپر چھتر کے سنٹر پر نگران نے پیپر شروع ہونے سے قبل امیدواروں سے موبائل لیئے جب پیپر ختم ہو ا تو مذکورہ نگران موبائل فون چوری کا کہ کر غائب ہو گیا بعدازاں طلبہ کے احتجاج پرنگران نے قسم کھا کر کہاکہ موبائل چوری ہو گئے ہیں، جبکہ موبائل اسکی جیب میں موجود تھے ،نگران امتحان میں مذکورہ حرکت پر امتحان میں شریک امیدوار سراپا احتجاج بن گئے ہیں انھوں نے وزیر تعلیم،سیکرٹری تعلیم سکولز اور کنٹرولر امتحانات سے مذکورہ معاملہ کی انکوائری اور ملوث ملزم کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے موبائل واپس دالانے کا مطالبہ کیا ہے ۔