امور کشمیر و گلگت بلتستان کی وزارت کے منصوبوں کیلئے 23ارب 23کروڑ 70لاکھ روپے مختص

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے 10 کروڑ، ہنزل میں 20 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ روپے خر چ ہونگے

جمعہ 5 جون 2015 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) آئندہ مالی سال کے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے امور کشمیر و گلگت بلتستان کی وزارت کے منصوبوں کیلئے 23ارب 23کروڑ روپے 70لاکھ روپے مختص کئے گئے جبکہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کیلئے 10 کروڑ، ہنزل میں 20 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 10 کروڑ روپے خر چ ہونگے جاری سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام برائے 2015-16ء کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کیلئے بلاک ایلوکیشن ساڑھے گیارہ ارب روپے، 48 میگا واٹ جاگراں ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 30 کروڑ، رٹھوعہ ہریام پل کیلئے 50 کروڑ، میرپور شہر کیلئے سیوریج و واٹر سپلائی سکیم کیلئے 35 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گلگت بلتستان بلاک ایلوکیشن 8 ارب 20 کروڑ روپے، 26 میگا واٹ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ شگرتھنگ کیلئے 10 کروڑ روپے، 14 میگا واٹ ہائیڈل پاور پراجیکٹ نلتر V کیلئے ایک ارب، نلتر III 16 میگا واٹ کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :