نئی دہلی سمیت بھارت کے چار شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں، عالمی ادارہ صحت

جمعہ 5 جون 2015 21:02

نئی دہلی سمیت بھارت کے چار شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہیں، ..

نیویارک ۔ 05 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) صحت کے عالمی ادارہ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ نئی دہلی سمیت بھارت کے چار شہر دنیا میں سب سے زیادہ آلودگی کا شکار ہیں، لوگوں کی زندگیاں 3.2 سال کم ہو رہی ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز جاری کردہ اپنی رپورٹ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے کاہ ہے کہ نئی دہلی سب سے زیادہ ماحولیاتی آلودگی کا شکار ہے جس کی وجہ سے اس شہر میں سب سے زیادہ ماحولیاتی مسائل ہیں۔

فضائی اور ماحولیاتی آلودگی کی شرح نئی دہلی میں سب سے بلند ہے۔ رپورٹ میں کاہ گیا ہے کہ بھارت کے آلودگی سے شکار شہروں میں ایک لاکھ میں سے ساڑھے پانچ ہزار شہری سانس اور دمہ کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔ اکثر لوگوں کی زندگیاں اوسطاً عمر سے دو سے تین سال کم ہو رہی ہیں۔ ہر سال 155 افراد دمہ اور سانس کی بیماریوں کی وجہ سے جاں بحق ہو جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :