جیکب آباد، محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے نیشنل بینک کے عملہ کی زیادتیوں کے خلاف25ویں روز بھی احتجاج جاری

جمعہ 5 جون 2015 22:03

جیکب آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء ) جیکب آباد میں محکمہ تعلیم کے لوئر اسٹاف کی جانب سے نیشنل بینک کے عملہ کی ذیادتیوں کے خلاف25ویں روز بھی احتجاج جاری رہا، بینک عملہ کی ذیادتیوں کے خلاف احتجاجی جلوس معشوق برڑو، امداد منجھو، علی مراد جکھرانی، عبدالخالق بھرانی کی قیادت میں نکالا گیا ،مظاہرین نے جلوس نکال کر ڈسٹرکٹ پریس کلب کے سامنے پہنچ کر دھرنا دیا اور علامتی بھوک ہڑتال کی ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ نیشنل بینک کا عملہ لوئراسٹاف کے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جارہی ہے جس کے خلاف احتجاج کررہے ہیں مگر ہماری کوئی داد رسی کرنے والا نہیں، انہوں نے کہا کہ بینک عملہ کے نارواسلوک کے خلاف ہمارا احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملازمین نے ساتھ ہونے والی ذیادتیوں کا ازالہ کیا جائے اور بینک عملہ کے خلاف کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :