امریکی تاریخ کا سب سے بڑا سائبر کرائم، 40 لاکھ سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری
سائبر حملے میں قیمتی ڈیٹا چرایا گیا ہے ٗڈیٹا کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے ٗحکام
جمعہ 5 جون 2015 22:11
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء) امریکا میں ہیکرز کی جانب سے سرکاری کمپیوٹرائزڈ نظام پر سائبر حملہ کیا گیا ہے جس میں سابق اور حاضر سروس لاکھوں سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں رواں برس انسانی وسائل کے اہم ادارے آفس آف پرسنل مینجمنٹ ( اوپی ایم) اور ہوم لینڈ سیکیورٹی کے معلوماتی نظام میں مداخلت سامنے آئی جس کے بعد ڈیٹا چوری ہونے کا بھی انکشاف ہوا ٗ سرکاری کمپیوٹرائزڈ نظام پر اس سائبر حملے کو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جارہا ہے جس میں تقریبا 40 لاکھ سرکاری ملازمین کا ڈیٹا چوری کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق کے مطابق ایف بی آئی نے ڈیٹا چوری ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر تحقیقات بھی شروع کردی ہے۔(جاری ہے)
ایف بی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملے میں قیمتی ڈیٹا چرایا گیا ہے تاہم ڈیٹا کی نوعیت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے۔دوسری جانب تفتیشی حکام نے ڈیٹا چودری میں چین کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے قبل چینی ہیکروں کی جانب سے امریکی کاروباری راز اور ٹیکنالوجی سے وابستہ نظام کو چرانے کی کوشش کی جاتی رہی ہیں تاہم چینی سفارت خانے کی جانب سے حکام کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا ۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.