پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کو دھمکیاں دینے والے 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 22:16

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کو دھمکیاں دینے والے 4 افراد  کیخلاف ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کو دھمکیاں دینے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عمران کو دھمکیاں دینے والے 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ماڈل ٹاوَن نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل محمد عمران کی جانب سے پولیس میں رپورٹ درج کروائی گئی تھی کہ انہیں اور ان کے اہل خانہ کو کچھ افراد کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد اب پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :