بجٹ برائے سال 2015-16 بادی النظر میں متوازن بجٹ ہے، تفصیل جاننے کے بعد دیگر چیمبر ز کے ساتھ مل کر مشترکہ پالیسی اختیار کی جائے گی

راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اسد مشہدی کاوفاقی بجٹ پرردعمل کااظہار

جمعہ 5 جون 2015 22:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 جون۔2015ء ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید اسد مشہدی نے بجٹ برائے سال 2015-16 کو بادی النظر میں متوازن بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید کمنٹ کیلئے بجٹ کی تفصیل جاننے کے بعد فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز اور دیگر چیمبر ز کے ساتھ مل کر مشترکہ پالیسی اختیار کی جائے گی ، ظاہری طور پر بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا اور خیبر پختونخواجو کہ امن و امان کے لحاظ سے مشکل صورتحال میں ہے کی انڈسٹری کیلئے نہایت احسن اقدامات اٹھائے گئے ہیں جسے سراہتے ہیں ،حکومت دیگر علاقوں کی صنعتوں کو بھی ایسی مراعات فراہم کرے ، انہوں نے امید ظاہر کی رعایتی ایس آر اوز کو ختم کرنے سے کنزیومر پراڈکٹس کی قیمتوں پر اثر نہیں پڑے گا کیونکہ سننے میں آ رہا تھا کہ بنیادی استعمال کی اشیاء ان ایس آر اوز کے ختم ہونے سے مہنگی ہو جائینگی۔

(جاری ہے)

کنسٹرکشن انڈسٹری اورٹیکسٹائل برآمدات کے فروغ کے اقدامات احسن ہیں لیکن جی ڈی پی کی شرح جو کاروباری برادری کے مطابق 6سے 7فیصد ہونی چاہیے تھی حکومت نے 4فیصد تک ٹارگٹ کی ہے ، انہوں نے کہا کہ بجٹ کی تفصیل جاننے کے بعد مزید تبصرہ کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :