لندن میں مسلمان خاتون پر حملہ، بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 5 جون 2015 23:41

لندن میں مسلمان خاتون پر حملہ، بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) لندن کے علاقے کرائیڈن میں ایک اسکول کے باہر مسلمان خاتوں پر حملہ کرے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لندن کے علاقے کرائیڈن میں ایک اسکول کے باہر خواتین کے گینگ کی جانب سے وہاں آئی ایک مسلمان خاتون ہر حملہ کرکے ان پر لاتیں مکے برساتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے حجاب کو نوچ لیا گیا۔ مسلمان خاتون اپنے دو کمسن بچوں کو الخمیر اسکول سے واپس لینے جارہی تھیں جس دوران ان کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا۔ مسلان خاتون کو تشدد کا نشانہ والی 18 اور 35 سالہ خواتین کو پولیس کی جانب سے پہلے تو حراست میں لے لیا گیا تاہم بعد ازاں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :