غالب مارکیٹ میں پولیس کی کاروائی، بھارتی باشندہ گرفتار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 6 جون 2015 00:12

غالب مارکیٹ میں پولیس کی کاروائی، بھارتی باشندہ گرفتار

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 5 جون 2015 ء) غالب مارکیٹ میں پولیس کی کاروائی میں بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاعات کے موصول ہونے پر پولیس کی جانب سے لاہور کے علاقے غالب مارکیٹ میں کاروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

کاروائی میں ایک بھارتی باشندے کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بھارتی باشندہ گزشتہ 25 برس سے فرضی نام عبدالغفور کے ساتھ پاکستان میں قیام پذیر ہے۔ بھارت باشندے کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :