یونیورسٹی آ ف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں کے لئے 23کر وڑ روپے کا بجٹ فنانس اینڈ پلا ننگ کمیٹی سے منظور

پیر 8 جون 2015 14:52

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء) یونیورسٹی آ ف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں کا سال 2015-16کے لئے 23کر وڑ روپے کا بجٹ فنانس اینڈ پلا ننگ کمیٹی سے منظورکر لیا گیاہے ، بز نس انٹر پرینیور شپ سنٹر کے قیا م کی منظور ی جبکہ بہترین مقا لہ جا ت اور ریسر چ پر اسا تذہ کی ما لی معاونت کا اعلان کر دیا گیا ہے ،ایسو سی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر کی اضا فی آسا میو ں کی منظور ی دے دی گئی ہے ۔

یونیورسٹی آ ف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی بنوں کی فنانس اینڈ پلا ننگ کمیٹی کی میٹنگ ہا ئیر ایجو کیشن ریجنل سنٹر پشاور میں منعقد کی گئی میٹنگ کی صدار ت وا ئس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحیم خان نے کی ڈائر یکٹر فنانس بنوں یونیورسٹی حافظ محمد صا دق نے یونیورسٹی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی میں منظور ی کے لئے پیش کیا۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آباد، ہا ئیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور ، فنانس ڈیپا ر ٹمنٹ خیبر پختونخواہ، ڈین آ ف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر سلطا ن محمود، ڈاکٹر اورنگزیب ، اور رجسٹرار انعا م اللہ خان بھی مو جود تھے۔

کمیٹی میں یونیورسٹی کے ما لی سال 2015-16کیلئے تقریبا ً23کروڑ روپے کا بجٹ پیش کیا گیا ڈائر یکٹر فنانس حافظ محمد صادق نے بجٹ تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ بز نس انٹر پرینیورشپ سنٹر کے قیا م کی منظور ی دے دی گئی ہے جس کی بدولت نوجوان کو روزگار کے نئے مواقع تلا ش کرنے میں مدد ملے گی۔جبکہ یونیورسٹی تدریسی عملہ کی جا نب سے بہترین ریسر چ اور مقا لہ جا ت پر اُن کی ما لی معا ونت بھی کی جا ئے گی۔

یونیورسٹی میں بعض ڈیپا رٹمنٹس میں ایسوسی ایٹ اور اسسٹنٹ پروفیسر کی اضا فی آسا میو ں کی منظور ی بھی دی گئی ۔ اسکے ساتھ ساتھ ڈیپا ر ٹمنٹ آ ف انگلش کے لئے دو اضا فی کمروں کے تعمیر کی منظور ی بھی دی گئی۔ وائس چانسلر ڈاکٹر عبد الرحیم مر وت نے اس مو قع پر کہا کہ یونیورسٹی علا قے میں ڈیما نڈ اورجدیددور کے تقاضو ں سے ہم آہنگ رہتے ہوئے مزید نئے ڈیپار ٹمنٹس کا اجرا ء بھی کر ے گی اور اس سلسلے میں ہمیں ہا ئیر ایجو کیشن کمیشن اسلام آ با د اور حکو مت خیبر پختونخواہ کے ما لی تعا و ن کی شدید ضرور ت رہے گی۔ چونکہ یہ یونیورسٹی جنوبی اضلا ع کے قلب میں واقع ہے اس لئے اس پر حصو صی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :