مسلم لیگ (ن)کی حکمت عملیوں کو سمجھنا پی پی حکمرانوں کی سمجھ سے بالاترہے ‘ وفاق نے لیپہ ٹنل کے سات ارب چوروں لٹیرے حکمرانوں کونہ دینے کافیصلہ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ‘

جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) سٹی مظفرآباد آصف مصطفائی کی میڈیا سے بات چیت

پیر 8 جون 2015 16:41

مظفرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ن)کی حکمت عملیوں کو سمجھنا پی پی حکمرانوں کی سمجھ سے بالاترہے ‘ وفاق نے لیپہ ٹنل کے سات ارب چوروں لٹیرے حکمرانوں کونہ دینے کافیصلہ کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں ‘ مسلم لیگ نواز اصلاحات اورتعمیروترقی چاہتی ہے ‘ کرپشن پریقین نہیں رکھتی ‘ ان خیالات کااظہار جنرل سیکرٹری مسلم لیگ نوازمظفرآباد آصف مصطفائی نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے ،انہوں نے کہاکہ وفاقی بجٹ میں الفاظ کاہیرپھیر نہیں البتہ غریباء اور مزدور وں کی آبیاری بجٹ میں ضرور ہوئی ہے ‘ بعض معاملات ایسے ہیں جنہیں بے جاطور پرایشو بنانا کسی لحاظ سے درست نہیں ‘ لیپہ ٹنل کے حوالے سے بعض حلقوں کی جانب سے آئے روزبیانات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ شریف برادران نے کشمیری عوام جووعدے کئے ہیں وہ ہرحال میں پورا کرنے اتریں گے ‘ مسلم لیگ نواز کو بجٹ میں تنقید کانشانہ کانشانہ کسی لحاظ سے درست نہیں ‘ آصف مصطفائی کاکہناتھاکہ پاکستان مسلم لیگ نواز آزادکشمیرکی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :