مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کیسپیکر اسمبلی غلام صادق خان کی صحت یابی کیلئے دعا

پیر 8 جون 2015 16:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 جون۔2015ء ) وزیر ہاؤسنگ آزاد کشمیر چوہدری پرویز اشرف انسپکٹر جنرل پولیس ملک خدا بخش اعوان ایڈیشنل آئی جی فہیم احمد عباسی ٹھیکیدار عزیز خان اور حلقہ کے عوام کی کثیر تعداد نے سپیکر اسمبلی سر دار غلام صادق خان کی الشفا انٹر نیشنل ہسپتال میں عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی گئی آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر سر دار غلام صادق خان نے عیادت کیلئے ہسپتال آنے والوں اور بذریعہ فون خریت معلوم کر نے والوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے یاد رہے کہ سپیکر اسمبلی ان دنوں الشفا ء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ عنوان :