Live Updates

مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کو پونچھ ڈویژن میں بڑا دھچکا،ممبر مجلس عاملہ سمیت سینکڑوں کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی

پیر 8 جون 2015 22:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کو پونچھ ڈویژن میں بڑا دھچکا،ممبر مجلس عاملہ سمیت سینکڑوں کارکنان نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی،برسٹر سلطان محمود چوہدری نے مک مکاؤ کی سیاست کو دفن کرنے کا اعلان کردیا۔پیر کے روز اسلام آباد میں صدر تحریک انصاف پاکستان سے سدھنوتی کے وفد نے سردار عتیق سخاوت ایڈووکیٹ کی قیادت میں انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم برسٹر سلطان محمود نے کہا ہے کہ سدھنوتی اور پونچھ کے عوام نے تحریک آزادی سمیت ہر تحریک میں اول کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاستی تشخص کو پامال کیا اور اس وقت آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی اور(ن) لیگ میں مک مکاؤ کی سیاست عروج ہے،انکے فیصلے راؤنڈ اور لاڑکانہ میں ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسکے فیصلے کشمیر میں ہوتے ہیں اور ہوتے رہیں گے۔عمران خان نے تحریک انصاف آزاد کشمیر کو خود مختاری دی ہوئی ہے،اس موقع پر سردار عتیق سخاوت نے کہا کہ ہم اقتدار کے حصول کیلئے تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوئے بلکہ آزاد کشمیر کے سیاسی نظام میں تبدیلی کیلئے شامل ہوئے ہیں،تاہم تحریک انصاف کو مضبوط کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے،اب آزاد کشمیر میں برادریوں کی سیاست نہیں ہوگی صرف میرٹ پر لوگ آگے آئیں گے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :