اسحاق ڈار، نواز شریف کو نانا دادا بننے پر لیگی راہنماؤں و کارکنان کے مبارکبادوں کے ایک لاکھ 75 ہزار سے زائد پیغامات

پیر 8 جون 2015 22:57

اسحاق ڈار، نواز شریف کو نانا دادا بننے پر لیگی راہنماؤں و کارکنان کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 09 جون۔2015ء) وزیراعظم میاں نواز شریف اور ان کے سمدھی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نانا دادا بننے پر لیگی راہنماؤں و کارکنان نے مبارکبادوں کے ایک لاکھ 75 ہزار پیغامات بذریعہ sms ٹویٹر، فیس بک، فون کالز موصول ہوئیں جس کا سلسلہ جاری ہے۔ قریبی رشتہ داروں اور پارٹی عہدیداران نے مٹھائیوں اور کیکس بھی بھجوائے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز میاں نواز شریف کی چھوٹی صاحبزادی اسماء اور اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کے ہاں دبئی کے ہسپتال میں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

وزیراعظم میاں نواز شریف کو لاہور دورہ کے دوران فون پر نواسے کی خبر دی گئی جبکہ اسحاق ڈار قومی اسمبلی اجلاس میں مصروف تھے۔ ذرائع کے مطابق علی ڈار نے اپنے بیٹے کا نام عثمان علی ڈار رکھا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں زچہ و بچہ خیریت سے ہیں اور نارمل آپریشن ہوا تھا۔