میٹرو بس سروس میں سفر کے بعدڈنمارک کے سفیر کی پاکستانیوں سے اپیل

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 9 جون 2015 00:55

میٹرو بس سروس میں سفر کے بعدڈنمارک کے سفیر کی پاکستانیوں سے اپیل

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔8جون۔2015ء) راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس میں غیر ملکی سفیروں نے بھی سفر کرنا شروع کر دیا ہے اور انہوں نے ان منصوبے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں وہی سہولتیں دی گئی ہیں جو یورپی ممالک میں دی جاتی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈنمارک کے سفیر نے گزشتہ روز اسلام آباد سے راولپنڈی تک میٹرو بس میں سفر کیا، ان کے ہمراہ کئی اور سفارتکار بھی تھے، ڈنمارک کے سفیر نے لائن میں لگ کر ٹکٹ حاصل کیا اور بس میں شہریوں کے ساتھ اس منصوبے کے حوالے سے بات چیت بھی کی۔

ڈنمارک کے سفیر نے کہا کہ انہیں پاکستان میں میٹرو بس میں سفر کر کے بہت اچھا محسوس ہو رہا ہے اور حکومت نے اچھا منصوبہ بنایا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس میں صفائی کا خصوصی خیال رکھیں کیونکہ صفائی سے ہی اس منصوبے کی افادیت برقرار رہے گی

متعلقہ عنوان :