پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی ، بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ کمیشن بنانے پر اتفاق

بدھ 10 جون 2015 11:18

پاکستان اور تاجکستان کے درمیان توانائی ، بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ کمیشن ..

دوشنبے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10جون2015ء) وزیر اعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر میں ہونے والے مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، دونوں ملکوں کے درمیان توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ کمیشن بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نواز شریف اور تاجکستان کے صدر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر اظہار خیال کیا گیا ۔

دونوں رہنماؤں کے مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں میں مختلف شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے مواقع ہیں ۔

(جاری ہے)

دو طرفہ اقتصادی تعلقات کے فروغ کے لیے زمینی ، فضائی اور ریل کے راستے بہتر بنانے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان روابط اور سیاحت کا فروغ ضروری ہے ۔ توانائی اور بنیادی ڈھانچے پر مشترکہ کمیشن ضروری ہے ۔

مشترکہ اعلامیہ میں گزشتہ برس پاکستان اور تاجکستان میں ہونے والے معاہدوں پر پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان ، افغانستان اور تاجکستان ٹرانزٹ ٹریڈ کا سہ فریقی معاہدہ جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔ سہ فریقی معاہدے سے تجارت کے شعبے میں علاقائی تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :