بھارت میں خواتین کالج کی پہلی خواجہ سرا پرنسپل نے چارج سنبھال لیا

بدھ 10 جون 2015 14:57

کولکتہ۔ 10 جون (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) بھارت میں خواتین کالج کی پہلی خواجہ سرا پرنسپل نے چارج سنبھال لیا۔ بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق خواجہ سرا مانابی بندھو پادھیائے کو ریاست مغربی بنگال کے کریش نگر خواتین کالج کی پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ فلسفہ اور بنگالی زبان کی پروفیسر ہیں انہوں نے 2003ء میں جنس کی تبدیلی کا آپریشن کروایا تھا۔

(جاری ہے)

ان کی پیدائش نادیہ نامی ضلع میں ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں ساری زندگی دوسروں کی طرف سے طنز اور تضحیک کا نشانہ بننا پرا۔ بھارتی اخبار کے مطابق انہوں نے پرنسپل کا چارج سنبھالنے پر ذرائع ابلاغ کی ان میں دلچسپی پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں لیکن اس سارے عرصہ کے دوران میڈیا نے ان میں ایسی دلچسپی کا اظہار نہیں کیا۔

متعلقہ عنوان :