نارنگ منڈی،گندم سے بھراٹرک ڈرائیوراورکنڈیکٹرسمیت اغواء کرلیاگیا
بدھ 10 جون 2015 16:01
نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء) گندم سے بھراٹرک ڈرائیوراورکنڈیکٹرسمیت اغواء کرلیاگیا،نارنگ منڈی پولیس نے کھاریاں کے قریب چنن گاؤں میں چھاپہ مارکربااثرشخص کے ٹارچرسیل میں جبری قیدکیے گئے ڈرائیور اور کنڈیکٹرکو بازیاب کروالیا،انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کاپولیس سے اظہارتشکر۔بتایاجاتا ہے کہ31مئی کو غلہ منڈی کے آڑھتی صوفی محمدسلیم کی 8لاکھ روپے مالیتی 500بوری گندم کالا شاہ کاکومیں ایک فلورملزپرجارہی تھی کہ نارنگ موڑکے قریب تین مسلح افرادنے ٹرک مالکان کے ایماپرزبردستی ٹرک کو روک کراس میں سوارہوگئے اورگن پوائنٹ پرٹرک کوقصورروڈللیانی لے گئے جہاں ٹرک سے گندم دومز داٹر کوں میں منتقل کردی گئی۔
بعد ازاں ڈرائیورامجداورکنڈیکٹرکوایک کارمیں ڈال کرکھاریاں کے قریب واقع چنن گاؤں میں قیدکردیا گیاجہاں منصوبہ کے مطابق مغویوں کوقتل کرنے کاپلان تیار ہو چکا تھاکہ اس دوران ٹارچر سیل میں ایک خداترس آدمی آیاجس کے ذریعے ڈرائیور نے اپنے اہل خانہ اورنارنگ منڈی پولیس کوصورتحال سے آگاہ کیاجس پر ایس ایچ او رانامحمداقبال نے بھاری نفری کے ہمراہ کامیاب چھاپہ مارااوردونوں مغویوں کوباحفاظت بازیاب کروالیا ۔(جاری ہے)
مغویوں نے بتایاکہ ٹرک مالکان نے مبینہ سازبازکرکے گندم ہڑپ کرنے کیلئے یہ ساراڈرامہ کھیلاہے تاہم پولیس کے مطابق اس میں ملوث گروہ جلدکیفرکردارتک پہنچے گااصل حقائق سے جلدپردو اٹھے گا۔
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.