Live Updates

فارم 15 کا موجود نہ ہونا دھاندلی کے زمرے میں نہیں آتا ، پی ٹی آئی کے اکثر حلقوں میں فارم 15 موجود نہیں ، آر اوز کی گواہی نے ثابت کردیا کہ تمام الزامات محض کہانیاں تھیں، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے ، ریٹرننگ افسران پر الزامات لگانے والی پارٹیوں نے ان سے ایک سوال تک نہیں پوچھا

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماوٴں محمدزبیر عمر اور طلال چوہدری کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 10 جون 2015 16:05

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماوٴں محمدزبیر عمر اور محمد زبیر عمر نے کہا ہے کہ فارم 15 کا موجود نہ ہونا دھاندلی کے زمرے میں نہیں آتا ، پی ٹی آئی کے اکثر حلقوں میں فارم 15 موجود نہیں ، آر اوز کی گواہی نے ثابت کردیا کہ تمام الزامات محض کہانیاں تھیں، خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے ، ریٹرننگ افسران پر الزامات لگانے والی پارٹیوں نے ان سے ایک سوال تک نہیں پوچھا ۔

بدھ کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی طلال چوہدری نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ثابت ہوچکی ہے ، آر اوز کی جوڈیشل کمیشن میں گواہی سے ثابت ہوگیا کہ تمام الزامات محض کہانیاں تھیں اور ادارے کو بدنام کرنے کی سازش کی گئی جو ناکام ہوگئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین نجکاری کمیشن محمد زبیر عمر نے کہا کہ ریٹرننگ افسران پر الزامات لگانے والی پارٹیوں نے ان سے ایک سوال تک نہیں پوچھا ۔ فارم 15 کا دھاندلی سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں ، فارم 15 سے زیادہ اہم فارم 14 اور 16 ہیں جو کمیشن میں پیش کردیئے گئے ہیں ۔ فارم 15 اگر موجود ہیں ہے تو وہ پورے ملک اور تمام صوبوں کے حلقوں میں ایک جیسا موجود نہیں ۔ تحریک انصاف کے اکثر امیدواروں کے حلقوں میں بھی فارم پندرہ موجود نہیں ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات