جرمن ونگز طیارہ حادثہ، 44ہلاک شدگان کی لاشیں جرمنی پہنچ گئیں

بدھ 10 جون 2015 16:08

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 10 جون۔2015ء ) مارچ میں پائلٹ کی طرف سے دانستہ طور پر جرمن ونگز کے مسافر طیارے کی تباہی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے 44 جرمن شہریوں کی باقیات جرمنی پہنچا دی گئیں۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیاکے مطابق یہ لاشیں لفتھانزا کے ایک خصوصی طیارے کے ذریعے فرانس سے ڈوسلڈورف لائی گئیں۔ 24 مارچ کو جس وقت پائلٹ کی طرف سے جان بوجھ کر یہ طیارہ تباہ کیا گیا، اس وقت اس پر150 افراد سوار تھے،جن میں سے 72 کا تعلق جرمنی سے تھا۔ حکام اور ماہرین کے مطابق شریک پائلٹ آندریاس لوبِٹس شدید ڈپریشن کا شکار تھا، جس کی وجہ سے اس نے یہ طیارہ تباہ کیا۔

متعلقہ عنوان :